نیویارک: انٹرنیٹ پرووائیڈر کمپنی کے سروے کے مطابق وائی فائی چاکلیٹ ، الکوحل اور جنس سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔تفصیلات کے مطابق سروےمیں 40فیصد لوگوں نے کہا وائی فائی ان کی زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے۔ا نہوں نے کہا دیگر ضروریات زندگی کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن آج کل کے دور میں وائی فائی کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں ہے ۔
ان کے مطابق وائی فائی کا زندگی کی اہم ترین ضرورت میں شمار ہوتا ہے۔انٹرنیٹ پرووائیڈر کمپنی کے سروے کے مطابق 37فیصد نے جنس کو،14 فیصد کو چاکلیٹ کو اور صرف 9 فیصد نے الکوحل کو وائی فائی پر فوقیت دی ہے۔
ماہرین کے اس سروے نے حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آج کی دنیا میں لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ ضروریات زندگی کے بغیر تو رہ سکتے ہیں لیکن وائی فائی کے بغیر ان کے لیے زندگی کزارنا ناممکن ہے۔