محمد عامر جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتا ہے : عتیق الزمان

11:59 AM, 10 Oct, 2017

ابوظہبی ٹیسٹ میں ان فٹ ہونے والے محمد عامر کے ڈیپارٹمنٹل کوچ عتیق الزمان قومی ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے .کہتے ہیں فاسٹ بولر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتا ہے ۔عامر کا استعمال ون ڈے اور ٹی 20 میں کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس ٹیم کے کوچ عتیق الزمان مینجمنٹ پر غصہ اتارنے لگے کہتے ہیں فاسٹ بولر محمد عامر نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے .
انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتے ہیں .یہی نہیں کوچ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ بھی دیدیا  کہا محمد عامر کو ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھلانے چاہیئے .
قومی فاسٹ بولر محمد عامر ابو ظہبی ٹیسٹ میچ میں زخمی ہو کر نہ صرف دوسرے ٹیسٹ بلکہ ون ڈے سیریز کے سکواڈ سے بھی باہر ہو گئے تھے ۔

مزیدخبریں