مسئلہ کشمیر کا طویل التواء اقوام متحدہ کی ناکامی ہے، ملیحہ لودھی

10:40 AM, 10 Oct, 2017

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملیحہ لودھی نے اسپیشل کمیٹی سے دبنگ خطاب کرتے ہوئے دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھا دیا۔

اپنے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 70 سالوں سے دھونس، دھاندلی سے قبضہ جما رکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر اقوام متحدہ کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔

ملیحہ لودھی نے دنیا کو بتایا کہ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیریوں کا حق خودارادیت دبا رکھا ہے۔ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے اندھا کر رہا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کا طویل التوا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔

اقوم متحدہ میں پاکستان کی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کا نوآبادی سے دستبرداری کا ایجنڈا اس وقت تک ناکام ہے جب تک کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل نہیں نکالا جاتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں