انسٹا گرام "اسٹوریز " کو فیس بک پر شیئر کرنا ممکن ہو گیا

10:40 AM, 10 Oct, 2017

لندن : انسٹا گرام نے گزشتہ ماہ ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی تھی جس کے ذریعے انسٹاگرام اسٹوری کو فیس بک پر شیئر کیا جا سکتا تھا اور اب اس فیچر کی کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر میں انسٹا کے صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

نئے فیچر کے ذریعے انسٹاگرام کے ان ایپ کیمرہ سے لی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو فیس بک اسٹوری میں شائع کیا جا سکے گا اور انسٹا کی کوئی بھی پوسٹ فیس بک پر لگائی جا سکے گی تاہم یہ فیچر صرف انسٹا سے فیس بک پر اسٹوری پوسٹ کرنے کے لئے ہے۔ فیس بک صارفین انسٹا پر اسٹوری پوسٹ نہیں کر سکیں گے۔

اندازے کے مطابق اس وقت 25کروڑ سے زائد افراد روزانہ انسٹاگرام کے اسٹوری فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے بھی کچھ عرصہ قبل اسٹوری فیچر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اسے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں