بے نظیربھٹو قتل کیس کے ملزم ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحال

10:16 AM, 10 Oct, 2017

اسلام آباد: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق ایس پی راولپنڈی خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ملزم خرم شہزاد کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 31 اگست کو 17 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

خرم شہزاد اور سعود عزیز کی لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ نے سزا معطل کی تھی۔  

سزا معطل ہونے کے بعد خرم شہزاد کی ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے عہدے پر بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں