ایشیا ہاکی کپ: پاکستانی ٹیم ڈھاکا کے ٹریفک میں پھنس گئی

09:27 AM, 10 Oct, 2017

ڈھاکا:پاکستانی ٹیم آج کل ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لیے ڈھاکہ گئی ہوئی  ہے۔

ایشیا کپ میں شریک پاکستان ہاکی ٹیم ڈھاکا کے بے ہنگم ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے پریکٹس نہیں کر پائی۔ کھلاڑیوں نے ٹیم میٹنگ پر اکتفا کرتے ہوئے ایونٹ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی ۔

پاکستانی ہاکی ٹیم نے گزشتہ روز باضابطہ پریکٹس کی۔ ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستانی ٹیم کسی اور ٹیم کےساتھ پریکٹس میچ کھیلنا چاہتی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی کوریا سمیت مختلف ٹیموں کے ساتھ رابطے کئے ہیں۔ معاملات طے پا جانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم آج ممکنہ طور پرجنوبی کوریا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں11تا 22 اکتوبر تک شیڈول ایشیائی ہاکی کپ میں مجموعی طور پر شریک ہوں گی، پاکستانی ٹیم ابتدائی میچ میں11 اکتوبر کو میزبان بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گی، دوسرا میچ 13 اکتوبر کو جاپان سے مقابلہ ہے جبکہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور ہند کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

مزیدخبریں