اسلام آباد: ایک انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں مگر نواز شریف اسے بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف پنجاب، خیبر پختو نخوا، بلوچستان یا سندھ میں سے کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہ میاں صاحب پر جب سے تھوڑی سے آنچ آئی ہے انہوں نے 10 پیغامات بھجوائے ہیں البتہ ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لنچ کی مجھے پروا نہیں تھی کیونکہ میں پائے نہیں کھاتا اور نواز شریف کے ساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی لے کر گیا ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں