امریکی ریاست کیلیفو رنیا کے جنگلات میں آگ،دس افراد ہلاک

09:17 AM, 10 Oct, 2017

نیویارک :امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی خطرناک آگ تیز ہواوں کے باعث 14 مقامات تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں 1500 گھر جل کر خاکستر اور 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ کیلی فورنیا میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ نے تیز ہواوں کے باعث گھروں اور بلند و بالا عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خطرناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس کے باعث 1500 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں، آگ کے بعد گھروں سے متاثر ہونے والے 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری ترجیح اگ بجھانا نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور اب تک تقریباً 20 ہزار افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔امریکی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں