نیویارک :امریکی خارجہ امور کی کمیٹی کے رپبلکن چیئرمین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کو تیسری جنگِ عظیم کے راستے پر ڈال دیا ہے۔سینیٹر باب کروکر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ صدارت کے عہدے کو کسی 'ریئلیٹی شو' کی طرح استعمال کر رہے ہیں.موجودہ صدر کی اپنی ہی پارٹی کی جانب سے ایسا بیان خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
باب کروکر نے اتوار کو روزنامہ نیو یارک ٹائمز کے ساتھ ٹیلی فون پر انٹرویو میں کہا کہ انہیں صدر کے رویے پر تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا 'میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اندازہ ہی نہیں کہ جب امریکی صدر کچھ کہتا یا کچھ کرتا ہے تو اس کے اثرات پوری دنیا پر دکھائی دیتے ہیں۔باب کروکر کا کہنا ہے کہ انہیں صدر کے روئیے پر تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر جس طرح جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کو للکارتے ہیں وہ امریکہ کو تیسری جنگ عظیم کی جانب دھکیل سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ 'صدر ٹرمپ ایسی باتیں ٹویٹ کیوں کرتے ہیں جو سچ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر روز وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ کو کس طرح ایسی باتوں سے روکنا پڑتا ہے۔باب کروکر نے صدر کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ شرم کی بات ہے کہ وائٹ ہاوس ایک ڈے کیئر نرسری بن گیا ہے.
جہاں ٹرمپ کو ایسی باتوں سے روکا جاتا ہے لگتا ہے آج کوئی شفٹ پر نہیں ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ اور باب کروکر کے درمیان یہ تلخ کلامی اتوار کی صبح اس وقت شروع ہوئی جب صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ مسٹر باب کروکر چاہتے ہیں کہ صدر دوبارہ الیکشن کے لیے ان کی حمایت کریں اور انھوں نے انکار کر دیا۔