بیوہ سے شادی کریں اور 2 لاکھ انعام پائیں

بیوہ سے شادی کریں اور 2 لاکھ انعام پائیں

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بیوہ خواتین کی دوبارہ شادیوں کو فروغ دینے کیلئے اس سکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انقلابی قدم پورے بھارت میں سب سے پہلے مدھیہ پردیش میں لیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت سالانہ ایک ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔

رواں سال جولائی میں بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو بیوہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ایم پی حکومت کے مطابق ریاست میں بیوہ خواتین کی درست تعداد کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس سکیم کا غلط استعمال نہ ہو۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں