اسلام آباد:ؒپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق، یہ بلاکنگ عارضی ہے اور اس کا مقصد وی پی اینز کی وائیٹ لسٹنگ کا عمل مکمل کرنا ہے تاکہ وہ قانونی طور پر استعمال کیے جا سکیں۔ فائر وال کے ذریعے ان وی پی اینز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کا سبب بن سکتے ہیں، جو سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے ذاتی اور کاروباری ڈیٹا کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، جس کے باعث یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔
صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رجسٹرڈ وی پی اینز استعمال کریں اور کسی غیر قانونی طریقے سے وی پی این کا استعمال نہ کریں تاکہ وہ ممکنہ سیکورٹی رسک سے محفوظ رہ سکیں۔