لاہور:اسموگ کی شدت کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک اسموگ کی وجہ سے بند کی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کرنا زیادہ محفوظ ہوتا ہے، اور ڈرائیوروں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔