پاکستان کا بھارت کے چیمپئنز ٹرافی نہ آنے پر سخت ردعمل

پاکستان کا بھارت کے چیمپئنز ٹرافی نہ آنے پر سخت ردعمل

اسلام آباد:بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق، اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کیا تو پاکستان بھارت کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر میچز نہیں کھیلے گا۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا، کسی ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان حکومت بھارت کے اولمپکس 2036 کی بڈ کے خلاف بھی خط لکھنے پر غور کر رہی ہے، کیونکہ کرکٹ اس ایونٹ کا حصہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کو کھیلوں میں سیاست نہیں لانی چاہیے۔