سعودی عرب :سعودی عرب کے الجوف علاقے میں ریکارڈ شدہ تاریخ میں پہلی بار برفباری ہوئی ہے، جس نے خشک صحرا کو سردیوں کے منظر میں تبدیل کر دیا۔ یہ غیر معمولی موسمی تبدیلی سعودی عرب اور اس کے ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات میں بہت حیران کن ثابت ہوئی۔
متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق، یہ واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دباؤ کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے خطے میں غیر معمولی موسمی حالات پیدا ہوئے۔ عرب دنیا میں جہاں درجہ حرارت عام طور پر 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، وہاں اتنی شدید سردی کا آنا حیران کن تھا۔
اس موسمی تبدیلی کے اثرات صرف برفباری تک محدود نہیں تھے، بلکہ اس کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور اولے بھی پڑے۔ ان غیر متوقع موسمی حالات نے مقامی لوگوں اور ماہرین کو چونکا دیا، اور اس پر مختلف تجزیے کیے جا رہے ہیں۔