برلن کے چڑیا گھر میں ہاتھی نے خود کو نہلانے کے لیے پانی کا پائپ استعمال کرنا سیکھ لیا

05:53 PM, 10 Nov, 2024

برلن :ہاتھی اپنی دیکھ بھال کے حوالے سے مشہور ہیں اور عموماً گرمی سے بچنے اور جلد کی حفاظت کے لیے کیچڑ اور مٹی میں لوٹتے ہیں۔ لیکن برلن کے چڑیا گھر میں موجود ایک ہاتھی نے اپنی سونڈ سے پانی کا پائپ پکڑ کر خود پر پانی ڈالنا سیکھ لیا ہے، جس سے اس کے نہانے کا عمل نہایت دلچسپ اور آسان ہو گیا ہے۔

سائنسدان اس عمل کو جانوروں کی جانب سے اوزاروں کے استعمال کی مثال کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پانی کا پائپ ایک عام سی چیز لگتی ہے، لیکن جانوروں کے لیے اسے استعمال کرنا کافی پیچیدہ عمل ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر ہاتھی نے اس پائپ کو استعمال کرنا اس لیے سیکھا کیونکہ یہ اس کی سونڈ سے ملتی جلتی ساخت رکھتا ہے۔

چڑیا گھر کے ملازمین کے مطابق اس ہاتھی کی اس منفرد صلاحیت نے انہیں روزانہ کے معمولات میں آسانی فراہم کی ہے۔ جہاں وہ ہر صبح تمام جانوروں کو نہلاتے ہیں، وہاں اس ہاتھی کو صرف پانی کا پائپ دے دیتے ہیں، اور وہ خود ہی نہا لیتا ہے۔

مزیدخبریں