لاہور:پنجاب میں سموگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بادلوں کی موجودگی کی صورت میں یہ تجربہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ چکے ہیں۔
یہ پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ ہوگا، جس کا مقصد سموگ کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بھی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، راولپنڈی میں کامیاب تجربے کے بعد لاہور میں بھی مصنوعی بارش کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات اور دیگر ادارے کل پیر کے روز بادلوں کی موجودگی میں بارش کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے۔