سابق اے این پی رہنما زاہد خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

سابق اے این پی رہنما زاہد خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

لوئر دیر: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 شمولیتی تقریب میں ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر زاہد خان نے کہا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ دونوں قائدین کی سیاست کی کامیابیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر کیا۔ امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھے ہیں، اور صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت پی آئی اے کو خریدنے کی باتیں کرتی ہے لیکن وہ اساتذہ کے حقوق دینے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی سیاست کو دوغلی اور منافقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں