پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس اپریل 2025 تک متعارف کروا دی جائے گی، چیئرمین پی ٹی اے

02:14 PM, 10 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس اپریل 2025 تک متعارف کروا یاجائے گا۔

چئیر مین پی ٹی اے نے یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ 5 جی سروس کی تعارف کے لیے نیلامی کا عمل جاری ہے، جس کے ذریعے نئی کمپنیوں کو مارکیٹ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ٹیلی کام مارکیٹ کو وسعت دی جا سکے اور صارفین کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب میرین کیبل کی بحالی کا عمل جاری ہے، جو 27 اگست 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہ سروسز کی اپ گریڈیشن کے باوجود مزید کسی خلل کی توقع نہیں ہے، اور صارفین کو بہتر سروسز میسر آئیں گی۔

مزیدخبریں