پرتھ : پاکستان کی آسٹریلیا کو 22سال بعد ہوم گراؤنڈ میں شکست

01:56 PM, 10 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پرتھ :  پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

 پرتھ میں کھیلے جانے والے اس سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت آسٹریلیا صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

پاکستانی بولرز  میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے اپنے شاندار اسپیلز سے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا۔ نسیم اور شاہین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حسنین نے بھی ایک وکٹ لے کر اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جس میں کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کی اہم اننگز شامل تھیں۔ رضوان نے 30 اور بابر نے 28 رنز بنائے، جبکہ عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے بھی 37 اور 42 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، لیکن باقی کھلاڑی زیادہ دیر تک پاکستان کی گیندبازی کا مقابلہ نہیں کر پائے۔

سیریز کے اس فیصلے کن میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں