شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ چلایا گیا، جہاں چھے خوارج ہلاک ہوئے اور چھ دیگر زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ، علاقے میں کسی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔