پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث متعدد موٹرویز بند

پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث متعدد موٹرویز بند

لاہور:  پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

 موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، لاہور سیالکوٹ موٹروے، اور موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک  جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بھی بند ہے۔

موٹر وے  ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کی حفاظت کے پیش نظر اُٹھایا گیا ہے تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے روڈ یوزرز سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں تاکہ خطرناک دھند اور سموگ کی صورت میں سفر میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

شدید دھند اور سموگ کی وجہ سے متعدد علاقوں میں ٹریفک کی رفتار سست ہو گئی ہے اور سڑکوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں