کرک کے پرائمری اسکولوں کے تمام 800 اساتذہ معطل

10:35 AM, 10 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے پرائمری اسکولوں کے تمام 800 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے،  اساتذہ نے گزشتہ 4 دنوں سے پشاور میں احتجاج کرتے ہوئے اسکولوں کی نجکاری نہ کرنے اور اپنی اپ گریڈیشن کے مطالبات کیے تھے۔

ضلعی تعلیمی آفیسر (ڈی ای او) نے اساتذہ کی معطلی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اساتذہ نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ ان کی تنخواہیں اور سہولتیں بہتر کی جائیں، اور اسکولوں کی نجکاری کا عمل روکا جائے۔ تاہم، اس احتجاج کا نتیجہ معطلی کی صورت میں نکلا، جس سے اساتذہ کے لیے ایک نیا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب، کےپی  کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔" انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صوبے میں پونے دو لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ ممکن نہیں ہے اور اساتذہ کو اسکولوں میں کلاسز لینے کے بعد ہی احتجاج کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں