لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیش سرزمین پر سب سے زیادہ ون ڈے میچ جیتنے والی ایشیائی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف 40 میچوں کی کامیابی کے ساتھ پاکستان اور بھارت کا اعزاز مشترکہ تھا، لیکن آسٹریلیا میں جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی کامیابی نے اسے نمبر ون پوزیشن پر پہنچا دیا۔
پاکستان نے 110 میچوں میں سے 41 فتوحات حاصل کیں، جب کہ بھارت نے 99 میچوں میں 40 میچز جیتے ہیں۔ ان فتوحات میں 18 کامیابیاں دو طرفہ سیریز میں اور باقی آئی سی سی منظور شدہ میچز میں شامل ہیں۔
اس وقت، آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے کامیاب ٹیم ویسٹ انڈیز ہے، جس نے 149 میچوں میں 75 فتوحات حاصل کیں۔ انگلینڈ نے 124 میچوں میں 53 کامیابیاں حاصل کیں، اور نیوزی لینڈ نے 112 میچوں میں 38 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔