لاہور:تاجروں اور کاروباری افراد کے لیے خوشخبری، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارش کے بعد ایئرکوالٹی بہتر ہونے پر لاک ڈائون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ کل سے دکانیں اور کاروبار معمول کے مطابق کھل جائےگا۔
ایئرکوالٹی بہتر ہونے سے متعلق مختلف محکموں سے بات چیت کی گئی،سموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں کل سے ختم ہوجائیں گی۔
محکمہ ماحولیات اور ماہرین سے مشاورت کے بعد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ریسٹورنٹس شام 6 بجے کے بعد دوبارہ کام شروع کرسکتے ہیں۔
After assessing improved air quality post recent rainfall, in consultation with experts and Punjab environment department, we've decided to lift the lockdown. Markets open tomorrow, and restaurants can resume operations after 6 pm. The recent restrictions related to SMOG will be…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 10, 2023