جنوبی افریقہ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکت دے دی 

09:31 PM, 10 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

احمدآ باد : جنوبی افریقہ نے افغانستان کوپانچ وکٹوں سے شکت دے دی۔ جنوبی افریقہ نے 245رنز کاٹارگٹ47.3 اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ۔


جنوبی افریقہ کی طر ف سے  کوئنٹن ڈی کوک نے 41 ، ٹمبا باووما  نے 23 ، ریسی وین  ڈر ڈوسن نے 76، ایڈن مرکرم25، ہنرچ کلاسن نے 10 ، ڈیوڈ ملر24، اینڈلی فیلوک وائیا نے39 رنز بنائے۔ افغانستان کی طرف سے  بائولنگ کرتے ہوئے  مجیب الرحمان نے ایک، محمد نبی نے دو،  راشد خان نے  دو وکٹیں حاصل کیں۔ 


احمد آباد میں   ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ افغانستان کی  ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔  عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ  رحمان اللہ گُرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔


 جنوبی افریقہ کی جانب سےکوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4ر وکٹیں حاصل کیں، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2  اور  فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں