نئی دہلی : سموگ کے اثرا ت سے نمٹنے کےلیے مصنوعی باش کا پلان تیار کیاگیا ہے۔ بھارت کا شہر نئی دہلی اور ممبئی سموگ کی لپیٹ میں ہے اوراس وجہ سے لوگ بیمار بھی ہورہے ہیں۔سموگ کی وجہ سے سکول پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں اور نقل وحمل کو محدود کردیاگیا ہے ۔ تاہم ا ب محکمہ موسمیات اوردیگر متعلقہ محکموں نے سموگ کےاثرات سے نمٹنے اور اس کو کم کرنے کےلیے مصنوعی بارش کا پلان تیار کیا ہے ۔
اس کے لیے باقاعدہ انتظامیہ سے قانونی اجازت درکار ہوتی ہے اس کے بعد متعلقہ محکمے کو اجازت دی جاتی ہے۔ اس وجہ سے 20 نومبر تک موسمی اثرات کو دیکھتے ہوئے مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔
شہر نے پہلے ہی تمام سکول بند کردیئے ہیں، تعمیراتی سرگرمیاں روک دی ہیں اور کہا ہے گاڑیوں کے استعمال پر پابندیاں عائدکرنے کا بھی سوچا جارہا ہے ۔
قانونی منظوری اور موسمی حالات پر انحصار کرتے ہوئے، مقامی وزیر ماحولیات نے کہا کہ حکام 20 نومبر کے قریب سے مصنوعی بارش کو سوچیں گے ۔چین، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں اس سے پہلے اس طرح کے اثرات کو کم کرنے کےلیے مصنوعی بارش ہو چکی ہے۔دہلی کے محکمہ ماحولیات کے مطابق یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس میں سلور آئیوڈین جیسے مادوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بارش ہوسکے۔
گزشتہ ہفتے میں ہوا کا معیار خراب ہونے پر سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی قریبی علاقوں کو حکم دیا کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلائیں ۔