ڈنڈا اور ترلا دونوں ناکام ، مافیا کی جیت ، ڈالر پھر ٹرپل سنچری کی طرف گامزن

06:47 PM, 10 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تنزلی مسلسل 15 دن سے جاری ہے۔  انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے کا اضافہ  ہوا ہے۔ 

انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا ۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے بڑھ گئی ۔ڈالر 288 روپے پر پہنچ گیا۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں