ترسیلات زر میں اضافہ، اکتوبرمیں  11.5 فیصد زائد رہیں

06:11 PM, 10 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا۔اعداد وشمار کے مطابق اکتوبرمیں  11.5 فیصد زائد رہیں۔ سٹیٹ بینک نے اکتوبر میں آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال اکتوبرمیں ترسیلات ستمبرکے مقابلے میں 11.5 فیصد زائد ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق  رواں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 8 ارب 80 کروڑ ڈالر ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھجوائی جانے والی رقوم میں اکتوبر کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا، اکتوبر میں ترسیلات زر چھ ماہ کی بلند ترین سطح 2.5 ارب ڈالر رہیں۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم آئی۔

 

مزیدخبریں