نارتھمپٹن: ماہرین صحت کے مطابق روزانہ 12 فی صد کیلوریز کم کریں اور لمبی عمر پائیں۔ ماہرین صحت کے مطابق موٹا لمبی عمراورصحت کا دشمن ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ایکسر سائز کو روزانہ کے شیڈول میں ضرور شامل کرنا چاہئے تاکہ اضافی کیلوریزکم ہوسکیں۔ اس وجہ سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین کا کہنا ہےکہ روزانہ کی بنیادوں پر صرف12 فی صد کیلوریز ضرور کم کرنی چاہئے اس طرح سے زندگی بڑھ جاتی ہے اور انسان ہشاش بشاش ہوجاتا ہے۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ جو لوگ کیلوریز ان ٹیک کرتے ہیں یعنی زیادہ لیتےہیں، ان کاوزن بڑھ جاتا ہے اور وہ مختلف قسم کے طبی مسائل کاشکار ہوجاتے ہیں۔ اس میں موٹاپا بھی سب سے بڑی بیماری ہے جو مختلف بیماریوں کی جڑ ہے۔
کیلوریز میں کمی توانائی کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کے عمل کو تیز کردیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم کیلوریز کھانے سے جسم میں سوزش کم ہوتی ہے، یہ عمل بڑھاپے سے جڑا ہوا ہے۔کیلوری پر پابندی والی خوراک صحت کے لیے کافی فوائد فراہم کر سکتی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ٹیم نے دو برس تک مختلف لوگوں پر تجربات کیے اور اعداد وشمار اکٹھے کیے اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کیلیوریز کو کم کرنے سے لوگوں کی عمر اور زندگی پر مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ زیادہ کھانے کی وجہ سے موٹاپے اور ذیابیطس، کینسر، فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔دو تہائی برطانویوں کا وزن زیادہ ہے اور وہ کم کھانے سے اپنی صحت کو بڑھا سکتے ہیں۔