برمنگھم : اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال ، جیٹ سکی کا متبادل منی پلین متعارف کرادیاگیا۔ ارب پتی شخصیات کے سفر کوآسان بنانے کےلیے اے آئی ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے جیٹ سکی کا متبادل منی پلین متعارف کرایاگیا ہے۔یہ تجرباتی مراحل میں ہے اوراس پر تجربات اور تبدیالیاں ہورہی ہیں ۔اس کی خوبی یہ ہےکہ یہ مسافر کو بحری جہاز سے ساحل پر با آسانی پہنچا دیتی ہے۔
اس کو ایکرو کانام دیاگیا ہے اور اس کو میرین کی طرز پر ڈیزائن کیاگیا ہے۔ اس کو ڈیزائن کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا بہت زیادہ پسندکیاجائےگااور اس سے اچھا خاصا ریونیو بھی آئے گا۔ اس کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیے کسی ہیلی پیڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی سپیڈ سے سفر کرسکتی ہے۔ اس کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے معاون پائلٹ کی مدد لی گئی ہے۔ اس کی دوسری خوبی یہ ہے کہ یہ ایکرو 360 ڈگری پر گھوم سکتی ہے، مکمل 360 ڈگری تھرسٹ صلاحیتیں شامل ہیں۔
اس کی اضافی خوبیوں میں سے یہ بھی ہےکہ یہ الیکڑک ہے اوراس کو چارج کیاجاسکتا ہے۔سپر یاٹ والے ارب پتیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے۔یہ ایک انتہائی ہلکا طیارہ ہے جو ایک بڑے جہاز کے عرشے پر ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے ۔ہوائی جہاز سپر یاٹ مالکان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔