ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے: بابر اعظم سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں پر برس پڑے 

ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے: بابر اعظم سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں پر برس پڑے 

کولکتہ : کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی وی پر بیٹھ کر تبصرے کرنے والے سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں پر برس پڑے کہتے ہیں ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے۔ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تین سال سے میں ہی پرفارم کر رہا ہوں۔ 

انگلینڈ کے خلاف آخری لیگ میچ سے قبل اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ کل کا میچ اہم ہے، پلاننگ کے تحت کھیلیں گے۔پلاننگ کے تحت 10 اوورز کھیلیں گے۔فخر زمان 20 سے 30 اوورز رہے تو ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں میری، ٹیم کی پرفارمنس کی وجہ سے کپتانی پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔ لوگ کہتے ہیں مجھ پر دباؤ ہے، 3 سال سے کپتانی کررہا ہوں مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ 

کپتان پاکستانی ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے۔ گزشتہ ڈھائی تین سال سے میں پرفارم کررہا ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں