میرے خلاف پرانا کوئی مقدمہ نہیں سب چلے کے بعد بنے: شیخ رشید، شیخ صاحب! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑگیا ہے: جج اعجاز آصف

میرے خلاف پرانا کوئی مقدمہ نہیں سب چلے کے بعد بنے: شیخ رشید، شیخ صاحب! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑگیا ہے: جج اعجاز آصف

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلیں ۔جج ملک اعجاز آصف نے ریمارکس دیے شیخ صاحب! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے؟

شیخ رشید راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان نے تھانہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ،ٹیکسلا،واہ کینٹ اور صدر کینٹ میں درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی ۔ 

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ شیخ رشید اور راشد شفیق کے نام ان گنت مقدمات میں شامل کئے گئے ہیں ہر روز نئے مقدمے کی خبر ملتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں۔  جج نے کہا کہ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے ۔ 

سردار عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں لکھ کر دے چکے ہیں کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔ اب 9 مئی کے مقدموں میں تتمہ بیانات کے ذریعے ملوث کیا جارہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا گیا۔عدالت نے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی،تمام درخواستیں یکجا کردیں۔ 

مصنف کے بارے میں