چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
سورس: File

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارراوائی کے14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ س کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئر مین اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمود قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئےجبکہ سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

 آج کی سماعت کیلئے ایف آئی اے 3 گواہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ہمراہ لائی تھی۔ آج کی سماعت میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دیدی۔

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے آج پہلی بار جیل میں عدالت کی کاروائی کو براہ راست دیکھا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے ملاقات بابت عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل کو بلا کر حکم جاری کیا کہ ہفتہ میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کی فون پر بات کرائی جائے۔

وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے ،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل سلمان صفدر کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

 عدالت نےآئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 3 گواہان کو بھی بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا گیا مجموعی طور پر 6 گواہان کے بیانات کو ریکارڈ کیا جائیگا۔

مصنف کے بارے میں