عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نےجےآئی ٹی تشکیل دے دی

11:56 PM, 10 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

 لاہور :  محکمہ داخلہ پنجاب نےپی ٹی آئی کے  لانگ مارچ کے دوران پارٹی چیئرمین عمران خان پر  وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی  تحقیقات کیلے جےآئی ٹی تشکیل دے دی۔

  تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں پانچ پولیس افسران کو شامل کیاگیاہے،ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں  گے،ڈی آئی جی سید خرم علی ،احسان اللہ چوہان ،ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار اور ایس پی آراو نصیب اللہ خان جے آئی ٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں