واشنگٹن :امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو برتری حاصل ہوگئی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے 209 نشستیں حاصل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایوان نمائندگان کیلئے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میںریپبلکنز نے 209 نشستیں حاصل کر لی ہیں ، تاہم سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے انہیں مزید 9 نشستیں درکار ہیں، ڈیموکریٹس کی 191 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں بھی ریپبلکنز پارٹی نے 49 نشستوں پر کامیا بی حاصل کی ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹس نے 48 نشستیں جیتی ہیں، فیصلہ کُن برتری کے لیے سینیٹ کے ریاست ایریزونا اور نیواڈا کے نتائج کا انتظار ہے۔
واضح اکثریت حاصل نہ کرنے پر جارجیا میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس امیدوار 6 دسمبر کو دوبارہ مدمقابل ہوں گے۔
خیال رہے کہ ریاست ایریزونا میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو سابق امریکی ریپبلکن صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے فراڈ کا ثبوت قرار دیا ہے ۔