پاکستان اور آئر لیڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی

08:33 PM, 10 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان اور آئر لیڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں نے  واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ،   آئرش کھلاڑیوں نے پرچم کشائی کے موقع پر ہونے والی  پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئر لیڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں نے منجمنٹ کے اراکین کے ساتھ  واہگہ بارڈر پر ہونے والی  پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔ کھلاڑیوں نے  خوشگوار یادوں کو  کیمرے کی آنکھ میں محفوظ  بھی کیا  ،   آئرش کھلاڑیوں نے پرچم کشائی کے موقع پر ہونے والی  پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی،   ٹیموں  نے دو گھنٹے سے زائد وقت  واہگہ بارڈر پر گزار ا ۔

 پنجاب رینجرز کے کرنل عامر  عبداللہ نے بارڈر پر  دونوں اسکواڈز کا استقبال کیا ،  پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں  تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنےکے بعد  کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز  کریں گی، جبکہ   تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز12 نومبر سے ہوگا۔

مزیدخبریں