لاہور : پنجاب حکومت سے اختلافات کے باعث آئی جی پنجاب فیصل شاہکار چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ وہ 15 دن کے لیے عمرے پر چلے گئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کنور محمد شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔کنور محمد شاہ رخ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے معاملے اور تقرری تبادلوں پر پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات تھے۔ آئی جی پنجاب نے سپریم کورٹ میں بتایا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ کے حکم پر نہیں کاٹی گئی۔