مردان :سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو ہلاک کردیا، سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے ،ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،صوبائی حکومت نے مطلوب دہشت گرد کی سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی،
واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد نے سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو قتل کیا تھا ،ہلاک دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔