پی ٹی آئی کی حکمت عملی تبدیل، اب لانگ مارچ نہیں ہوگا، شہر شہر جلسے ہوں گے

پی ٹی آئی کی حکمت عملی تبدیل، اب لانگ مارچ نہیں ہوگا، شہر شہر جلسے ہوں گے
سورس: Twitter

وزیر آباد: پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے لانگ مارچ کو ختم کردیا ہے۔اب شہر شہر جلسے کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ 

 پی ٹی آئی  رہنماؤں کے مطابق اب پہلے کی طرح لانگ مارچ گاڑیوں کے قافلے کی طرح آگے نہیں بڑھایا جائے گا بلکہ اسلام آباد تک رستے میں آنے والے تمام شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔ جمعرات کو اسی سلسلے میں وزیر آباد کے کچہری چوک میں لانگ مارچ کے تحت جلسہ ہوا ہے جو کہ عمران خان کی ویڈیو لنک تقریر کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا۔

اس کے بعد جمعے کو گجرات اور ہفتے کو لالہ موسیٰ ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں جلسے ہوں گے جس کے اگلے روز جہلم میں لانگ مارچ کے تحت جلسہ ہو گا۔۔

وزیرآباد میں تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے جلسے سے قبل کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مرکزی کنٹینر ایک شہر سے دوسرے شہر الگ جایا کرے گا جبکہ کارکن الگ جائیں گے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج وزیرآباد اور کل دوپہر گجرات سے شروع کریں گے۔ پہلے پورا روٹ فالو کرتے تھے اب کینٹینر ایک سے دوسرے شہر الگ جایا کرے گا۔ 
 

مصنف کے بارے میں