آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی دورے شروع کردیے

04:46 PM, 10 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی دورے شروع کردیے ہیں۔ آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سیالکوٹ اور منگلا کینٹ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا یہ دورہ مختلف فارمینشز کے الوداعی دوروں کا حصہ ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مقامات پر آرمی چیف نے آفسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے مختلف آپریشنز اور تربیت کے دوران فارمیشنز کی کاکردگی کو سراہا۔ 

مزیدخبریں