کیا تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی؟

04:29 PM, 10 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

میلبرن : انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ انگلینڈ کا فائنل میں مقابلہ میلبرن کے تاریخی میدان میں پاکستان سے ہوگا۔ 

انگلینڈ کے فائنل میں پہنچتے ہی سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں کہ 30 سال بعد 2022ء میں پھر 1992 والی تاریخ دہرائے جائے گی اور پاکستان اتوار کو انگلینڈ کو ہراکر ورلڈ کپ جیت لے گا۔

1992ء کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اگر مگر کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی ۔ جاری ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اگر مگر کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور اس نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔ 

شائقین کرکٹ اور ماہرین کہہ رہے ہیں کہ 30 سال بعد پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی اور میلبرن کے میدان میں ہی پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں 92 کا ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب بھی اتوار کو فائنل میلبرن کے میدان پر ہی ہونا ہے اور پاکستان انگلینڈ کو ہرانے کیلئے پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں