تہران: ایران نے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا بڑا دعویٰ کر دیا ۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ائیرو اسپیس فورس کے سربراہ ، بریگیڈئیر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میزائل کسی بھی ائیر ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت کا حامل ہے ، جبکہ میزائل زمین کی سطح کے انتہائی قریب اور فضا سے باہر خلاء میں بھی سفر کر سکتا ہے ۔
جنرل حاجی زادہ نے دعویٰ کیا کہ اس میزائل کا توڑ ڈھونڈنے میں دہائیاں لگ سکتی ہیں ۔