ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو فتح 196 کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ جیتنے والی ٹیم اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بھارت نے مقررہ20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔
بھارت کی طرف سے ہاردک پانڈیا اور ویرات کوہلی نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور بالترتیب 33 گیندوں پر 63 اور 40 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔
کے ایل راہول نے پانچ ، روہت شرما نے 27 اور سوریا کمار نے 14 رنز کی اننگز کھیلی ۔
انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے تین ، عادل رشید اور کرس ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔