اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کا استعفیٰ منظور کر لیا ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی سینیٹ سے نشست خالی قرار دیدی ۔ پی پی پی رہنما نے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی تھی ، پارٹی قیادت میرے سیاسی عہدوں سے خوش نہیں اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ مانگا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی اور کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا ۔ آج انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو باقاعدہ اپنا استعفی پیش کیا ہے جس کی تصویر انہوں نے ٹوئٹر بھی شیئر کی ہے ۔