امریکا میں مڈٹرم انتخابات، دونوں ایوانوں میں ریپبلکنز کو برتری حاصل

09:54 AM, 10 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق دونوں ایوانوں میں ریپبلکنز کو برتری حاصل ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں 435 نشستوں میں سے 398 کے نتائج آگئے ۔ ریپبلکن پارٹی 209 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حصے میں 189 نشستیں آئی ہیں ۔

سینیٹ میں ریپبلکنز کو 49 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ ڈیموکریٹس 48 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے ایک نشست انہوں نے ریپبلکنز سے چھین لی ہے ۔ دو نشستوں کے نتائج کا انتظار ہے جبکہ جارجیام میں سینیٹ کی سیٹ کے لیے 6 دسمبر کو دوبارہ الیکشن ہونگے ۔

مزیدخبریں