پاکستان میں کتنے ہزار افراد نے جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دیں،اہم انکشافات سامنے آگئے

Transgender in Pakistan,Cabinet Meeting,PMIK

اسلام آباد:سینٹ کے اہم ترین اجلاس میں وزارت داخلہ نے جنس کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دینے والوں کے حیران کن اعداد و شمار پیش کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے سینٹ میں پیس کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق جنس کی تبدیلی کیلئے سال دوہزار اٹھارہ سے دو ہزار اکیس کے دوران اٹھائیس ہزار سات  سو تئیس شہریوں نے جنس تبدیلی کےلئے درخواستیں دیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق 27723 میں سے سولہ ہزار پانچ سو تیس مردوں نے مرد سے عورت کی جنس میں تبدیلی اور بارہ ہزار ایک سو چون عورتوں نے عورت سے مرد کی جنس میں تبدیلی کےلئے درخواستیں دیں.

اعدادو شمار کے مطابق 9 مردوں نے ٹرانسجینڈر اور اکیس ٹرانسجینڈرز سے مرد کی جنس میں تبدیلی کےلئے درخواست دی جبکہ نو ٹرانسجینڈرز نے عورت کی جنس میں تبدیلی کی درخواست کی،وزارت داخلہ کے مطابق شہری طبی وجوہات کی بناء پر جنس کی تبدیلی کےلئے درخواستیں دائر کرتے ہیں۔