پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیوں ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

07:12 PM, 10 Nov, 2021

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آگئی ،اپوزیشن کے اہم رہنمائوں کے مطالبہ پر ہی اجلاس کو ملتوی کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اہم رہنمائوں نے حکومت سے رابطہ کرکے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی ،جس کےبعداپوزیشن اور حکومت کے درمیان انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم مشین پر باضابطہ مذاکرات جلد شروع کرنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان نے اجلاس ملتوی کروانے کیلئے اسپیکر آفس اور مشیر پارلیمانی امور سے رابطہ کیا،2 بڑی جماعتوں کے اہم رہنماوں کی درخواست پر مشترکہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔

اپوزیشن کے رابطہ کرنے پر حکومتی ٹیم نے وزیراعظم سے مشاورت کی،مشاورتی عمل میں بابر اعوان، اسد عمر اور پرویز خٹک شریک ہوئے،جس کے بعد وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں باضابطہ مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔

مزیدخبریں