عوام کیلئے بڑی خوشخبری , اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

LNG Pakistan,Price In Pakistan,

اسلام آباد:اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، اوگرا نے نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آٹا ،دالیں ،چینی ،پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کے بعد ایل این جی کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاگیا ،اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں0.1037 ڈالر، سوئی سدرن گیس پر ایل این جی کی قیمت میں0.1021 ڈالر فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 15.6791 ڈالرفی یونٹ جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت 15.5280 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔