لاہور :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آئے روز بڑھتی مہنگائی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز مہنگی ہورہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں میں کیا کروں ؟
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟۔۔چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟۔۔پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟۔۔خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں،میں کیا کروں؟۔۔شہدا کےلواحقین صبرکریں،میں کیا کروں؟۔۔۔تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں !
روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 10, 2021
چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟
پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟
خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں،میں کیا کروں؟
شہدا کےلواحقین صبرکریں،میں کیا کروں؟
تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں !
واضح رہے اس سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک کے پلیٹ فورم سے مہنگائی مارچ کا اعلان کیا جا چکا ہے جو پورے پاکستان کے ہر صوبے سے نکالے جائینگے ،گزشتہ دنوں پی ڈی ایم کے اہم ترین ہنگامی اجلاس میں دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا ،لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کیخلاف مہنگائی مارچ ہو نگے ۔
اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ،اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی پر بھی غور کیاگیا جس کے بعد تمام فریقین نے مشترکہ طور پر حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کیخلاف دسمبر میںلانگ ما رچ کا اعلان کر دیا ۔