ہول سیل سطح پر چینی فی کلو 13 روپے کمی کے بعد 98 روپے ہو گئی

05:18 PM, 10 Nov, 2021

کراچی: شہر قائد میں چینی کی ایکس مل قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہول سیل سطح پر چینی فی کلو 13 روپے کمی کے بعد  98 روپے ہو گئی۔ 

کراچی گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایکس مل چینی کی قیمت میں مزید 12 روپے کمی کے بعد 96روپے کلو ہو گئی۔

دوسری جانب ہول سیل اور ریٹیل سطح پر بھی چینی کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے۔ ہول سیل سطح پر چینی کی فی کلو 13 روپے کمی کے بعد 98 روپے کلو ہو گئی ہے جب کہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 125 روپے کلو کی سطح پرآ گئی ہے۔

ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان فرید قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 5 روپے کلو سستی ہوئی ہے۔

اس کے برعکس شہریوں کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے اب تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی موجود ہی نہیں ہے۔

مزیدخبریں